اوچ شریف:عباسیہ کینال کے دونوں اطراف غیر قانونی تعمیراتی کام تیزی سے جاری ، انتظامیہ خاموش

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) قبضہ مافیا ، لینڈ مافیا اور باآثر افراد نے عباسیہ لنک کینال کی خوبصورتی ختم کرنے کا ایکا کر لیا ہے
دونوں کناروں پر غیر قانونی تعمیراتی کاموں میں تیزی ، انتظامیہ خاموش ،

تفصیلات کے مطابق اولیائے کرام کے شہر اوچ شریف عباسیہ لنک کینال کی خوبصورتی ختم کرنے کیلئے لینڈ مافیا ، قبضہ مافیا اور باآثر افراد نے ایکا کر لیا عباسیہ لنک کینال کے دونوں کناروں پر حسینی چوک تا پل چھٹہ تک غیر قانونی تعمیراتی کام عروج پر ہے ،

جس کے وجہ سے اوچ شریف شہر کے شہری اور باہر سے آنے والے زائرین کے خوبصورت موجوں سے لطف اندوز ہوتے تھے ، اور اب انے والے گرمی میں لینڈ مافیا ، قبضہ مافیا اور باآثر افراد نے عباسیہ لنک کینال کے یہ خوبصورتی بھی ختم کردی ہے انتظامیہ خاموش تماشہ دیکھ رہے ہیں ،

عام شہریوں کی آنکھیں آسمان کے طرف ہے کہ کب اوچ شریف شہر کو لینڈ مافیا کے چنگل سے نجات دلانے والا آئے گا شہریوں محمد شفیع محمد وقاص ساجد علی سید زین حیدر عشرت حسین سمیت دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چولستان کے زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی نہر پر سیاسی قبضہ مافیا نے دکانیں ، تھڑے اور لان بنا کر قبضہ کرنا شروع کردیا ،

ضلعی حکومت اور محکمہ انہارنے قبضہ مافیا سے نہری زمین واگزار کروانے کے بجائےپراسرار خاموشی اختیار کر لی ہے۔نہری زمین پر پکے تھڑے اور شیلڈز جوسر کینٹن سروس پیمپ کی تعمیرکئے جارہے ہیں نہر کے دونوں اطراف کنارے سرکاری اراضی پر سیاسی شخصیات کی آشیر باد اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے قبضہ گروپ فعال ہو گیا ھے اور مافیا کی ملی بھگت سے سرکاری اراضی کی فروخت جاری ہے

ذرائع کے مطابق اس کاروبار میں باقائدہ انتظامیہ حصہ دار بنی ہوئی ہے اور چمک کے کمال سے چشم پوشی برتی جارہی ہے اور یہ کاروبار منظم طریقےسے کیا جارہا ہے

جس میں محکمہ مال محکمہ انہار اور ضلعی انتظامیہ ملوث ہے کیونکہ ان محکمہ جات کی خاموشی اندر کاحال بیان کر رہی ہے سرکاری اراضی بیچ کر قومی خزانے کو ٹیکہ لگایا جارہا ہے اور مافیا اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے اور ذمہ دار ادارے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے

اعلیٰ حکام سے محب وطن شہریوں نے نوٹس لینے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے

Comments are closed.