اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اسسٹنٹ کمشنر کی مبینہ آشیرباد سے کھاد مافیا نے کسانوں کی کھال ادھیڑ ڈالی، گوداموں میں یوریا کھاد سٹاک، جبکہ کسان حصول کے لیے در بدر خوار، سرکاری ریٹ پر کھاد ملنا خواب بن گیا، شہر وگردونواح میں کھاد مافیا بے لگام، ڈپٹی کمشنر بہاولپور فوری ایکشن لیں،

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر وگردونواح میں یوریا کھاد بلیک میں دھڑلے سے فروخت کی جارہی ہے، جس سے کاشتکار شدید مشکلات سے دو چار ہیں، باوثوق زرائع کے مطابق ڈیلرز نے کھاد اپنے گوداموں میں چھپا رکھی ہے، محکمہ زراعت فیلڈ آفیسران کھاد کی سرکاری نرخوں میں فروخت کرانے میں بے بس دیکھائی دے رہے ہیں،

جبکہ انتظامیہ کے کچھ ملازمین کا کھاد مافیا کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ ہونے بارے بھی انکشاف ہوا ہے، کاشتکاروں، سیاسی و سماجی شخصیات ملک ظہورِ احمد سابق کونسلر، ملک شفیع اعوان، محمد عارف، ملک محمد عطاء حسین، ملک حاجی احمد، ملک صدیق اکبر، ملک صابر رڈ، سید ہاشم رضا شاہ، سید مرتضی رضوی، زین حیدر بخاری اور ملک پرویز خان و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ اوچ شریف شہر گردونواح کے علاقوں میں ڈیلروں نے یوریا کھاد اپنے خفیہ گوداموں میں سٹاک کر رکھی ہے عام کسانوں کو کھاد نہ ہونے کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے

جبکہ بلیک میں 3100سو روپے والی یوریا کھاد 3950روپےتک فی بوری کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے جوکہ سراسر ظلم ہے، اور اس بارے انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے باہر ہے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اپیل کی ہے کہ بڑے مگرمچھوں کے گوداموں پر چھاپے مارے جائیں اور کھاد کو کنٹرول ریٹ پر فروخت کرایا جاۓ،

Shares: