اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان) اولیاء اللہ کا شہر اوچ شریف سنوکر کلب اور ویڈیو گیمزجوئے کے اڈوں میں تبدیل‘نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر انتظامیہ کی جانب سے  سب ٹھیک کی رپورٹ ارسال کرنے لگا پنجاب پولیس کے شیر جوان منتھلیوں میں مصروف شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
اوچ شریف تھانہ کی حدود کے علاقوں اوچ موغلہ ،مانجھی والا بیٹ معززین مخدوم پور ودیگر علاقوں میں سر عا تاش جوا کھیلا جانے لگا ان علاقوں کے رہائشی جو کہ کمائی کے سلسلے میں لاہور کراچی گئے ہوئے تھے وہ اپنی حلال کمائی ان جواریوں کے ہاتھوں لوٹانے لگے ہیں اس کے علاوہ اوچ شریف کے محلہ شمیم آباد،کوچاں بلوچاں،شمس کالونی ،اکبر ٹاؤن  اور اوچ شریف کے مختلف علاقوں  میں جگہ جگہ قائم سنوکر کلب اور ویڈیو گیمزجوئے کے اڈوں میں تبدیل ہوگئے
نوجوان نسل کا مسقبل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا سکولوں اور کالجوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے دنوں طلباء نے سنوکر بلیئرڈ کلبوں کو اپنا مسکن بنا لیا ان جوؤں کے اڈوں کی وجہ سے والدین پریشان دکھائی دے رہے ہیں یہاں تک کہ رات گئے تک یہ سنوکر کلب اور ویڈیو گیمزکھلے رہتے ہیں اور مقامی پولیس تھانہ کے اسکواڈ مبینہ منتھلیاں وصول کرنے میں مصروف ہیں، انتظامیہ سب کچھ جاننے کے باوجود سب ٹھیک کی رپورٹ ارسال کر رہی ہے
ان ویڈیو گیمز، بلیئرڈ اور سنوکر کلبوں میں منشیات فروشی بھی کی جا رہی ہے اور زہر بیچنے والوں نے ان اڈوں کو اپنی جائے پناہ بنا لیا ہے اکثر والدین نے یہ بات بھی ظاہر کی ہے کہ ہمارے بچے ٹیوشن فیس سمیت گھر کے سودے سلف کی خریداری کے پیسوں کو بھی ان جوؤں کے اڈوں کی نظر کر جاتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ تعلیم جیسی نعمت سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں انہیں سنوکر کلبوں اور ویڈیو گیمزکی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل تباہ و برباد ہوتا جا رہا ہے
ذرائع کا کہنا ہے ان اڈوں پر چرس،آئش اور دیگر نشوں کا بے دریغ اسعمال معمول بن گیا ہے اگر یہ ہی صورتحال رہی تو وہ دن دور نہیں جب تھانہ اوچ شریف حدود میں جرائم کی شرح سو فیصد سے بھی تجاوز کر جائے گی ،اس بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے








