اوچ شریف:جشن عید میلادالنبیﷺکی آمد تیاریاں،سٹالز اور دکانیں سج گئیں

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد تیاریاں شروع سٹالز اور دکانیں سج گئیں،ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی سبز جھنڈیوں، پرچموں اور برقی قمقموں کی خریداری بھی عروج پر پہنچ گی-
تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے پیش نظر ملک بھر کی طرح اوچ شریف شہر میں بھی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ عاشقان رسول ﷺ کی طرف سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر مساجد ،گلیوں اور بازاروں کو سبز جھنڈیوں اور قمقموں سے سجانے کے پیش نظر شہر کے مختلف بازاروں میں سبز جھنڈے جھنڈیوں کے سٹالز اور دکانیں سج گئی ہیں۔

ماہ مبارک ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی محافل میلاد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں محافل نعت منعقد کروانے کے ساتھ ساتھ ریلیاں نکالی جائیں گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں شہر کی مساجد، عمارتوں اور گلی کوچوں کو روشنیوں سے منور کرنے کیلئے سبز جھنڈیوں، پرچموں اور برقی قمقموں کی خریداری شروع ہو گئی ہے اور اس سال بھی ہر سال کی طرح عاشقان رسول جشن عید میلاد النبی ﷺ طریقے سے منائیں گے ۔

شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ماہ ربیع الاول وطن عزیز کی ترقی اور استحکام اور خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔ میلاد کمیٹی کے عہدیدارون کا کہنا ہے کہ یہ مہینہ ہر مسلمان کے لئے انتہائی عقیدت و احترام اور خوشیوں کا مہینہ ہے اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

ربیع الاول کے آغاز سے ہی شہر کی مختلف مساجد میں ذکر مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم کی خصوصی عبادات اور محافل نعت کا انعقاد شروع کردیا گیا ہے اور بارہ ربیع الاول کو شہر میں جشن ولادت رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کے سلسلے میں مختلف مقامات سے جلوس نکالے جائیں گے

Comments are closed.