اوچ شریف : جعلی اور غیر معیاری جڑی بوٹیاں تلف کرنیوالی ادویات کسانوں کے لیے درد سر بن گئیں

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار،حبیب خان)جعلی اور غیر معیاری جڑی بوٹیاں تلف کرنیوالی ادویات کسانوں کے لیے درد سر بن گئیں مونگ اور کپاس کی فصل کو شدید نقصان کا خدشہ تفصیل کے مطابق محکمہ زراعت کے افسران کی نا اہلی اور دفاتر تک محدود ہونے کے باعث اوچ شریف وگردونوح کے علاقوں میں بغیر لائسنس اور غیر قانونی طور پر جعلی اور غیر معیاری ادویات کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ہے اوچ شریف اور اس کے گردونواح میں پیسٹی سائیڈ کی دکانوں پر موجود جڑی بوٹیاں تلف کرنیوالی ادویات غیر معروف کمپنیوں کی موجود ہے جو دکاندار کسانوں کو سستی اور معیار ی ہونے کا جھانسہ دے کر فروخت کر رہے ہیں سادہ لوح کسان زمیندار ان کے جھانسے میں آکر اپنے مونگ اور کپاس کی فصل پر یہی جعلی اور غیر معیاری سپرے کرتے ہیں تو فصل پیلی ہو کر تباہ ہو جاتی ہے جب متاثرہ کسان دکاندار کے پاس آتا ہے تو اس کے نقصان کا ازالہ کرنے کی بجائے دوکاندار کہتے ہیں جی سپرے تر وتر کرنی تھی زیادہ وتر میں کر دی ہے نوزل ٹی جیٹ نہیں لگائی ہوگی سپرے کسی اناڑی سے کروائی ہوگی جیسے حیلے بہانوں سے متاثرہ غریب کسانوں کو ٹرخا دیا جاتا ہے۔ محکمہ زراعت کے افسران مونگ اور کپاس کی فصل کاشت ہونے کے باوجود اپنی اپنی فیلڈ میں کام کرنے کی بجائے دفاتر تک محدود ہونے کے باعث جعلی اور غیر معیاری جڑی بوٹیاں تلف کرنیوالی ادویات کی سرعام دھڑلے سے فروخت ہورہی ہے کسانوں،ملک شفیع محمد عمران محمد نواز محمد لیاقت حسین و دیگر زمینداروں نے ڈی سی او بہاولپور، محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران سے بغیر لائسنس اور غیر قانونی طور پر جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply