اوچ شریف:مہنگائی عروج پر سنت ابراہیمی عام شہریوں کے لیے خواب بن کر رہ گئی

اوچ شریف،باغی ٹی وی ( نامہ نگارحبیب خان)اوچ شریف و گردونواح علاقوں میں مہنگائی کا طوفان مویشی منڈی پر بھی اثر انداز ہونے لگا،مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں،مہنگائی عروج پر سنت ابراہیمی عام شہریوں کے لیے خواب بن کر رہ گئی

تفصیلات کے مطابق اشیاء خوردونوش کی طرح قربانی کے جانور بھی مہنگے ہوگئےہیں، بیوپاریوں کا کہناہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال قربانی کے جانور 10 ہزار روپےمہنگے ہوئے ہیں تو دوسری جانب عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، خریدار بھی قربانی کے جانور خریدنے کے لئےمویشی منڈیوں میں پہنچنا شروع ہو گیا ہے، مویشی منڈی میں بکروں، بیل کی کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے بہت دور ہیں تاہم شہریوں کا اجتماعی قربانیوں کی جانب رحجان بڑھنے لگا ہے،

جب کہ دوسری جانب لوٹ مار کرنے کے لیے قصابوں نے بھی چھریاں اور ٹوکے تیز کر لیے جیسے جیسے عید قرباں قریب آرہی ہے ویسے ہی اشیا ضروریات زندگی کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، 30 کلو وزن رکھنے والا بکرا اور دنبہ کا ریٹ 80 سے 85 ہزار روپے جب کہ 30 سے زائد وزن کے جانوروں کی قیمتیں بیوپاری ایک لاکھ تک ڈیمانڈ کر رہے ہیں

چھوٹے جانوروں کی قیمتیں بھی عام آدمی کے دسترس سے باہر ہونے لگیں جس کے باعث شہریوں کی زیادہ تر تعداد اجتماعی قربانی میں ہی حصہ ڈالنے کو ترجیح دے رہی ہیں،سرکاری سطح پر لگائی جانے والی مویشی منڈی کا جائزہ لیا جائے تو قربانی کا اکا دکا جانور تو موجود ہے مگر خریدار منظر سے غائب ہیں جبکہ شہریوں کو جانوروں کی خریداری کروانے کے لیے ٹاؤٹ بھی مویشی منڈی میں موجود دکھائی دے رہے ہیں

مہنگائی نے عید قربان کی خوشیاں بھی ماند کردی ہیں جانوروں کی کثیر تعداد مختلف شہروں میں پہنچنا شروع ہوگئی ہے مگر خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے ان حالات میں گھریلو اخراجات پورے کریں یا پھر قربانی کریں کیونکہ قربانی کے جانور گزشتہ سال کی نسب ڈبل ریٹ پر بھی نہیں مل رہے ہیں مہنگائی نے جہاں ہر چیز کو متاثر کیا ہے وہاں پر عید قرباں بھی متاثر ہوئی ہے

Leave a reply