مزید دیکھیں

مقبول

آئی ایم ایف کا پاکستان پر ریونیو بڑھانے اور اخراجات کم کرنے پر زور

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر...

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑی خرید لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک...

وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد...

کرپشن پرکراچی واٹر کارپوریشن کے سی ای او عہدے سے مستعفی

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سی ای او...

احمد پور شرقیہ میں دریائے ستلج کے سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) تحصیل احمد پور شرقیہ میں دریائے ستلج کے سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری، درجنوں مواضعات کے 90 سے زیادہ دیہات کا زمینی رابطہ منقطع، سڑکیں بہہ گئیں، مکانات تباہ، 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر، سانپوں کے کاٹنے کے واقعات، متاثرین بے بسی کی تصویر بنے حکومتی امداد کے منتظر-

سیلاب زدگان کا اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ پر اقربا پروری کا الزام، مستحقین کو مسلسل نظر انداز کر کے مخصوص علاقوں کے لوگوں کو نوازا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر بہاول پور کے وزٹ میں متاثرین کو نزدیک نہ جانے دیا گیا، متاثرین سیلاب خوراک کی قلت، خیموں کی عدم دستیابی سے پریشان حال، مکھی مچھروں کی بہتات سے وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ-

تحصیل احمد پور شرقیہ میں دریائے ستلج کے ہیڈ پنجند میں انضمام سے قبل تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، درجنوں مواضعات کے 90 سے زیادہ دیہات کا تاحال زمینی رابطہ منقطع ہونے سے مکینوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے بیٹ کے دیہاتوں کو شہر سے ملانے والی رابطہ سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ کئی مکانات دریا برد ہو گئے ہیں جبکہ بچے کھچے مکانات میں سیلابی پانی کھڑا ہے جس سے گھروں میں پڑا قیمتی سامان بھی تباہ ہو گیا ہے-

ایک اندازے کے مطابق 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں جو اپنے بال بچوں اور مال مویشیوں سمیت بند اور قریبی بستیوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں اور انہیں خوراک کی قلت، خیموں کی عدم دستیابی سمیت جانوروں کے چارے کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے، کئی مقامات پر سانپوں کے کاٹنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں-

موضع نخلور، ودھنور اور بیٹ لنگاہ کے متاثرین نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ پر اقربا پروری کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ مخصوص علاقے میں لوگوں کو امدادی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں جبکہ انہیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ ڈپٹی کمشنر بہاول پور کے دورے کے دوران بھی سیلاب متاثرین کو شکایات کے ڈر سے ڈپٹی کمشنر سے ملنے نہیں دیا گیا-

سیلاب متاثرین اپنے گھر بار اور قیمتی گھریلو سامان برباد ہونے کے بعد حکومتی امداد کے منتظر ہیں، سیلاب زدگان نے کہا کہ سیلابی علاقوں میں مکھی مچھروں اور دیگر حشرات الارض کی بہتات سے ملیریا، ڈینگی سمیت دیگر وبائی امراض کے پھیلنے کا اندیشہ ہے جس سے بچاؤ اور سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے –

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے بتایا کہ سیلاب زدگان کو بلا تفریق ریلیف پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں آخری گھرانے کی بحالی تک سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے –

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں