اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )اوچ شریف میں میپکو حکام کی نااہلی، جابجا جھولتی تاریں موت کے پھندوں میں تبدیل، کھمبوں پر لگے بجلی کے ان گنت میٹر صارفین کے لئے وبال جان بن گئے،
تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں میپکو حکام کی مبینہ غفلت اور نااہلی کے باعث جابجا جھولتی تاریں شہریوں کے لیے موت کے پھندوں میں تبدیل ہو چکی ہیں جب کہ کھمبوں پر لگے بجلی کے میٹر اور تاروں کے گچھے بھی صارفین کے لیے وبال جان اور اذیت کا سبب بن کر رہ گئے ہیں،
شہریوں نے میپکو حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ جھولتی تاروں اور کھمبوں پر لگے بجلی کے میٹروں کے باعث کئی نقصانات ہو چکے ہیں، ایک میٹر جل جائے تو اس کے اردگرد لگے میٹر بھی متاثر ہوتے ہیں، جس کا بھاری مالی نقصان صارفین کو برداشت کرنا پڑتا ہے جبکہ دفتروں کا طواف علیحدہ کرنا پڑتا ہے،
شہریوں کاکہنا ہے کہ متعدد بار میپکو حکام کو شکایات درج کرانے کے بعد بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا۔