اوچ شریف : تھیلسیمیا بیماری میں مبتلا بچہ جاں بحق

اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)  تھیلیسیمیا کے موذی مرض میں مبتلا   بچہ زندگی کی بازی ہار گیا
خیر پور ڈاہا سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافی  ساجد بلوچ  کا چھوٹا بھائی محمد بلال جو کہ کچھ عرصہ سے تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا تھا ، گزشتہ چند دنوں سے موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز وفات پاگیا

جس کی نماز جنازہ نواحی علاقہ خیر پور ڈاہا میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی شخصیات اور صحافیوں سمیت علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

Leave a reply