اوچ شریف:موٹر وے ایم 5 پر ڈرائیور کو نیند آنے پر ٹرک الٹ گیا ، ڈرائیور ، ہیلپر زخمی

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) موٹر وے ایم 5 پر اوچ شریف کے قریب ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث ٹرک الٹ گیا ، ڈرائیور ، ہیلپر زخمی ، موٹر وے پولیس کا احسن اقدام ، پٹرول آفیسر شاکر اللہ مروت نے خود فرسٹ ایڈ دی ۔ موٹر وے پر سفر کرنے والے ڈرائیور ٹریفک رولز پر عمل کریں ۔ شاکر اللہ مروت پٹرول آفیسر موٹر وے پولیس

تفصیل کے مطابق موٹر وے ایم 5 پر اوچ شریف انٹر چینج کے قریب ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث ٹرک الٹ گیا ، حادثہ میں ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر زخمی ہوگئے اور پاوں پر چوٹیں آئیں ۔

پٹرول ڈیوٹی پر موجود موٹر وے پولیس کے پٹرول آفیسر شاکر اللہ مروت نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کی ہیلپ کی اور اپنی گاڑی میں موجود فرسٹ ایڈ بکس نکال کر فوری ابتدائی امداد دی اور ٹرک کو سیدھا کرکے موٹر وے ہٹانے کے کئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ، زخمی ڈرائیور اور ہیلپر نے موٹر وے پولیس کے انسان دوست اور اپنے فرائض کو دیانتداری سے سر انجام دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

موٹر وے پولیس آفیسر شاکر اللہ مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پولیس شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے ۔

موٹر وے پر سفر کرنے والے ڈرائیورز قوانین کو فالو کریں اور ڈرائیور اپنی نیند پوری کرکے گاڑی چلائیں اگر نیند آتی ہے تو گاڑی کو سروس ایریا پر کھڑی کرکے نیند پوری کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہیں

Leave a reply