اوچ شریف : ورلڈ بینک کا دیاگیا منصوبہ ،کرپشن کی نظر، ٹف ٹائل لگانے کے چند ہفتوں میں ہی کئی جگہ پربیٹھ گئی

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ورلڈ بینک منصوبہ میں ٹھیکیدار کی نااہلی، ٹف ٹائل بچھانے کے چند ہفتوں میں ہی جگہ جگہ سے بیٹھ گئی، کروڑوں روپے کے فنڈز سے جاری پراجیکٹ کیلئے مٹی کچرے اور پرانی سڑک کے ملبے سے بنایا جانے والے ناقص بیڈ معمولی بارش برداشت نہ کر سکا، جگہ جگہ گڑھے بن گئے، ٹف ٹائل بھی ناقص معیار کی ہونے کی وجہ سے ٹوٹنے لگی، شہریوں کا احتجاج، کمشنر، ڈپٹی کمشنر بہاول پور سمیت دیگر ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ایک سال سے زیر تعمیر ورلڈ بینک میں ردو بدل کے بعد محلہ بخاری، ٹینکی چوک سے حسینی چوک تک ٹف ٹائل بچھانے کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے مقامی مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چند ہفتے قبل بچھائی گئی ٹف ٹائل ٹھیکیدار کی نااہلی اور بددیانتی کی وجہ سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ گئی ہے غیر معیاری اور ناقص ٹف ٹائل چند ہفتوں میں ہی کئی جگہوں سے ناکارہ ہو گئی ہے جبکہ پرانی میٹل روڈ کے ملبے، پرانی اینٹوں، مٹی اور کچرے سے بنایا گیا بیڈ معمولی بارش کے باعث کئی جگہوں سے بیٹھ گیا ہے جس سے سڑک پر گڑھے بن گئے ہیں جبکہ کئی جگہوں پر ٹف ٹائل کے اطراف لگائی جانے والی سپورٹ بھی عارضی طور پر لگا کر گزارا کیا جا رہا ہے اور جو سڑک کی اونچائی کا لیول لگانے کیلئے نشانات لگائے گئے تھے موجودہ ٹف ٹائل سڑک اس سے ایک فٹ کم اونچائی پر لگائی جا رہی ہے جبکہ منصوبے کی مانیٹرنگ کرنے والے انجینئرز نے بھی چپ سادھ رکھی ہے شہریوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر بہاول پور سمیت منصوبے کیلئے فنڈز جاری کرنے والے ورلڈ بینک حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کے فنڈز سے جاری منصوبے میں بدعنوانی کے مرتکب ٹھیکیدار کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے طے شدہ ورک آرڈر کے مطابق معیاری کام کرنے کا پابند بنایا جائے، غیر معیاری ٹف ٹائل اکھاڑ کر معیاری بنیاد بنانے اور منظور شدہ معیار کے مطابق ٹف ٹائل لگانے کا پابند کیا جائے

Leave a reply