اوچشریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ بہاولپورکی کارروائی، مبینہ غیر رجسٹرڈ زرعی کمپنی کی ادویات فروخت کرنے پر ایک ملزم گرفتار،ایک لاکھ روپے کی زرعی ادویات برآمد کرکے قبضہ میں لے لیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ دائر،
تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ احمد نوید احسن کی سربراہی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ شاہد حسین کی زیر نگرانی پیسٹی سائیڈز انسپکٹر عاقل قریشی اور عبدالرحیم نے دھوڑکوٹ میں کامیاب چھاپہ مارکر 1لاکھ روپے مالیت کی جعلی زرعی زہریں برآمد کرلیں اور موقع سے 1ملزم کو بھی گرفتار کروادیا۔
ملزم غیر رجسٹرڈ پیسٹی سائیڈز کمپنی کی زہریں فروخت کررہا تھا۔اس موقع پرڈائریکٹر پیسٹ وارننگ احمد نوید احسن نے کہا کہ وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی ہدایت پر جعلی زرعی مداخل تیار و فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے اور اس کاروبار کی بیخ کنی کیلئے تمام ممکنہ کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔
پیسٹی سائیڈز انسپکٹر نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شبیر اور شیراز کیخلاف غیر رجسٹرڈ پیسٹی سائیڈز کمپنی کی زہریں فروخت کرنے کے جرم میں پیسٹی سائیڈز آرڈیننس کے تحت تھانہ دھوڑکوٹ تحصیل احمد پور شرقیہ میں مقدمہ کے اندارج کیلئے استغاثہ دائر کردیا جبکہ پیسٹی سائیڈز قبضہ میں لیکر حوالہ پولیس کردیں۔موقع پر زرعی زہروں کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھی بھجوا دئیے گئے ہیں،








