اسلام آباد: ادارہ شماریات نے گزشتہ ماہ مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردئیے،ایک ماہ کے دوران چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی، اکتوبر میں مہنگائی میں 1.08 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

باغی ٹی وی: ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد ہو گئی، اکتوبر 2023 میں مہنگائی کی شرح 26.89 اور جولائی سےاکتوبر تک مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد رہی، اکتوبرمیں شہروں میں مہنگائی میں 1.07 فیصد اور دیہات میں مہنگائی میں 1.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ماہ میں پیاز 38.7 فیصد، سبزیاں 17.7فیصد، پھل 6.4 فیصد، انڈے 6 فیصد اور آلو 3.72 فیصد مہنگے ہوئے جب کہ ایک ماہ میں بجلی 8.2 اور میرج ہال کرایہ کا 5.4 فیصد بڑھا۔

پی آئی اے نجکاری اجلاس میں ن لیگ کے سابق وزیر کی شرکت سوالیہ نشان …

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مصالحے 84.5 فیصد ،ایک سال میں چینی 69.9 فیصد، آٹا 63.3 فیصد، چاول 62.2 فیصد، لوبیا 56.8 فیصد، چائے54.9 اورآٹا37.7 فیصد مہنگا ہوا ایک سال میں درسی کتب 85 فیصد، ادویات 36.6فیصد، موٹرفیول 30.8 فیصدجبکہ گیس 62.8 اوربجلی 50.6 فیصد مہنگی ہوئی،ایک ماہ ٹماٹر 3.11 فیصد اور دال مونگ 2.05 فیصد سستی ہوئی جبکہ ایک ماہ کے دوران آٹا 1.87 فیصد اور تازہ دودھ 1.73 فیصد سستا ہوا۔

پی آئی اے کا دوران پرواز سوار بچوں کے لیے الگ مینو متعارف

Shares: