شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے کے الیکٹرک کے حصص خریدنے کی پیشکش ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کمپنی کے مطابق پاکستان کے کاروباری ماحول میں تبدیلیوں کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ کمپنی کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 66.4 فیصد حصص کے حصول کی پیشکش ختم کر رہی ہے۔ کے الیکٹرک کراچی اور نواحی علاقوں میں بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کا واحد ادارہ ہے جسے 2005 میں نجی شعبے کے حوالے کیا گیا تھا۔شنگھائی الیکٹرک پاور نے 2016 میں ابراج گروپ سے 1.77 ارب ڈالر میں کے الیکٹرک کے کنٹرولنگ حصص خریدنے پر اتفاق کیا تھا، تاہم یہ معاہدہ سرکاری منظوری نہ ملنے اور پاور سیکٹر میں گردشی قرضوں کے بڑھنے کے باعث مکمل نہ ہو سکا۔ جون 2023 میں کمپنی نے اس سودے سے وابستگی کا اعادہ کیا تھا۔
گزشتہ روز جاری کردہ بیان کے مطابق 9 ستمبر 2025 کو کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کے الیکٹرک میں ایکویٹی کے حصول کو ختم کرنے اور اس بڑے اثاثے کی خریداری روکنے پر اتفاق کیا گیا۔کمپنی نے کہا کہ منصوبہ بندی کے آغاز سے تمام متعلقہ قوانین اور ضوابط کی سختی سے پیروی کی گئی اور اس معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے مکمل کوششیں کی گئیں۔
پاکستان کا اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ
بچے کا نام نہ رکھنے پر جوڑے کی طلاق کی درخواست، عدالت کا نوٹس
قومی بیانیہ کی تشکیل کے لیے حکومت نےکمیٹی قائم کر دی
اداکارہ حمیرا قتل کیس: فائنل میڈیکو لیگل رپورٹ نے معمہ مزید گہرا کر دیا