![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/12/WhatsApp-Image-2023-12-11-at-3.39.15-PM.jpeg)
ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ڈی جی خان ڈویژن میں کھاد کی سرکاری نرخ پر دستیابی کےلئے حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔ڈویژن کی حدود میں آنے والی ہر باری کی خرید و فرخت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب ہوگا۔
زائد قیمت وصول کونے والوں کی گرفتاریاں ہوگی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کھاد ڈیلرز اور افسران کو واضح ہدایات جاری کردی
کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اور کھاد ڈیلرز شریک تھے۔اجلاس میں کھاد کی دستیابی کےلئے حکمت عملی مرتب کی گئی۔
کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ کھاد کی زائد قیمت میں وصولی پر اب نرمی نہیں ہوگی۔ مقررہ نرخ سے زائد وصولی پر گرفتاریاں اور مقدمات ہوں گے۔کمشنر ڈی جی خان نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو واضح احکامات دے دئیے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔اجلاس میں کھاد ڈیلرز نے بتایا کہ انڈسٹریز سے طلب کے مطابق کھاد تیار نہیں ہوئی۔کھاد کی قلت سے کاشتکاروں کی ضروریات پوری نہیں ہورہیں۔