وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 5 اکتوبر سے ملائیشیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم اپنے ملائیشین ہم منصب سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے، جن میں علاقائی و عالمی امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دورے کے دوران تجارت، آئی ٹی، ٹیلی کمیونیکیشن، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹل اکانومی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

شہباز شریف اور انور ابراہیم کی موجودگی میں کئی نئے اور موجودہ شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، استحکام، تجارت، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینیئر سرکاری حکام شامل ہیں۔

وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، سعودی معاہدے پر گفتگو

سمندری طوفان ’شکتی‘ میں شدت، ساحلی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

Shares: