معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ نے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے مرکزی عہدیداران کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس سیاسی اتحاد کا مقصد آئین کی بالادستی، عدلیہ کے احترام اور جمہوریت کے تحفظ کو فروغ دینا ہے۔

جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ تحریک کے چیئرمین محمود خان اچکزئی ہوں گے، جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔اسد قیصر کو تحریک کا سیکریٹری جنرل، صاحبزادہ حامد رضا کو سیکریٹری اطلاعات اور اخونزادہ حسین یوسف زئی کو ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔سلمان اکرم راجہ نے مزید بتایا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر اور اختر مینگل اس تحریک کے اہم مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

ان کے مطابق تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما شامل ہیں اور یہ اتحاد آئین، جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کے لیے مشترکہ جدوجہد کرے گا۔یاد رہے کہ حال ہی میں اپوزیشن اتحاد نے قومی ایجنڈا تیار کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، جس کا باضابطہ اعلان تحریک کی آئندہ سرگرمیوں میں متوقع ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی چھوڑ دی

ایرانی سفیر ایف بی آئی فہرست میں شامل، دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا

زندگی بچانے والی ادویات پر 5 سالہ ٹیکس استثنیٰ منظور

19 جولائی کی ملک گیر ہڑتال پر تاجر تقسیم ہو گئے

Shares: