پیپلز پارٹی نے اوگرا کی سفارشات مسترد کرنے پر حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی تھی،حکومت نے کس بنیاد پر اوگرا کی سمری مسترد کی ہے ؟ اوگرا کی سفارشات مسترد کرنے کی وجوہات بتائی جائیں،

اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دیں

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو یہاں کیوں نہیں ؟ تبدیلی سرکار عوام کو کوئی ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں، تیل کی قیمتیں برقرار رکھ کر حکومت عوام سے پیسہ لوٹ رہی،اوگرا کی سفارشات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے،

پٹرولیم سیکٹرکے شعبے میں ترمیم کرنے جارہے ہیں، ندیم بابر

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی تھی جسے حکومت نے مسترد کرتے ہوئے پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھیں.

نئی سفارشات کیمطابق پٹرول کی قیمت میں 2.55 روپے فی لیٹر،ہائی سپیڈ 3.23 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.41 روپے فی لیٹر کے حساب سے کمی شامل تھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.19 روپے اضافے کی تجویز پیش کی تھی.

Shares: