اسلام آباد: اوگرا نےوفاقی حکومت کی منظوری کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا،نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 100مکعب میٹر استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمت 400 سے بڑھا کر 1000روپے مقرر کردی گئی ہے ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 600 سے بڑھا کر 1200 روپے کر دی گئی ہے،200مکعب میٹر گیس صارفین کیلئے نرخوں میں800روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے،امریکی وزیر خارجہ

نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ 200 مکعب میٹر گیس صارفین کیلئے قیمت 800 سے بڑھا کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے 300 مکعب میٹر استعمال کرنے والوں کیلئے نرخوں میں 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے 400 مکعب میٹر گیس صارفین کیلئے نرخوں میں1500روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیاہے 400 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 2000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقررکردی گئی ہےماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر قیمت 3100 سے بڑھا کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقررکردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے خدشات پر صدر مملکت نے نگراں وزیر اعظم …

نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ 25 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کےلیے نرخوں میں سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے،ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین کیلیے قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے، ماہا نہ 60 مکعب میٹر گیس صارفین کیلیےنرخوں میں 300 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیاگیا ہے، ماہانہ 60 مکعب میٹر گیس صارفین کیلئے قیمت 300 سے بڑھ کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقررکی گئی ہے، 100 مکعب میٹر صارفین کیلئے گیس کی نرخوں میں 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ میں اشتہارات کے اضافے کا عندیہ

نوٹیفیکیشن کے مطابق بلک کنزیومرز کے لیے گیس کی قیمت 2000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے،کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمت 3900 روپے فی ایم ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہےسیمنٹ انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمت 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ،سی این جی صارفین کے لیے گیس کی قیمت 3600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔

Shares: