او ائی سی 48 گھنٹے کے لئے اسرائیل کا گیس اور تیل بند کر دے،سراج الحق

0
109

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے امید تھی کہ وہ اسرائیل کا اقتصادی بائیکاٹ یا عالمی فلسطین فنڈ قائم کریں گے۔ سراج الحق نے لاہور میں واقع مسلم ٹاؤن میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ او آئی سی کو چاہیے کہ 48 گھنٹوں میں اسرائیل کا تیل وگیس بند کر دیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطین کے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئے گئے ہے تمام مغربی دنیا خاموش ہے اس نے کہا کہ بائیڈن حکومت جنگ بندی کے بجائے جنگ میں وقفے کی بات کر رہی ہے،غزہ کے ہسپتالوں میں پڑے زخمیوں کے امداد کے لئے راستہ ملنا چاہئے ، سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے معاملے پر حکمراں میر صادق و میر جعفر والا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہا کہ میں نے دورۂ ایران، ترکی اور قطر میں حکمرانوں و حماس کی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

Leave a reply