پٹرولیم ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے کامیاب بولیاں حاصل ہوئی ہیں۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق لائسنسز کے پہلے مرحلے میں تقریباً 80 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جو ڈرلنگ کے دوران بڑھ کر ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آف شور میں تیل و گیس کے 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمتِ عملی کامیاب رہی، اور یہ بولیاں تقریباً 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہیں
منشیات بردار کشتیوں پر امریکی حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار
دوسرا ٹی 20: شاہینوں کی شاندار بولنگ، 83 رنز پر 8 وکٹیں
کراچی میں فائرنگ، بائیکیا رائیڈر جاں بحق، راہگیر زخمی








