گوجرہ باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) پٹرول پمپ مالکان کی بدمعاشیاں اشرافیہ کو تیل میسر عوام پریشان افسران خاموش۔
تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں میں پٹرول پمپ مالکان نے تیل کا مصنوعی بحران پیدا کر رکھا ہے تاکہ تیل مہنگا ہونے پر زیادہ مہنگا کر کے فروخت کر سکیں جس سے عوام پریشان ہے لیکن اشرافیہ و سرکاری ملازمین کو تیل میسر پمپ مالکان کے پاس اگر کوئی عام آدمی جاتا ہے تو اس کو تیل دینے سے انکار کر دیا جاتا ہے لیکن اگر کوئی سرکاری ملازم جاتا ہے تو اس کو تیل دے دیا جاتا ہے تاکہ کوئی کاروائی نہ ہو اسی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر بھی خاموش سیاست دان بھی خاموش ڈی ایس پی اور ایس ایچ او حضرات بھی خاموش پریشان عوام نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ لاکھوں میں تنخواہیں اور مراعات لینے والوں کو پابند کریں کہ وہ عوام کے حقوق کا بھی سوچیں اور دفاتر سے نکل کر سٹاک کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف کاروائیاں کریں
Shares: