اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفر) فرینڈز آف پولیس کے حوالے سے جاری انٹرنشپ پروگرام کے چوتھے بیج کے مکمل ہونے پر ڈی پی او آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

تقریب میں ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے چوتھے یوتھ بیج انٹرنشپ پروگرام مکمل کرنے والے فرینڈز آف پولیس میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ڈی پی او منصور امان نے تمام امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنشپ کرانے کا مقصد پولیسنگ سسٹم کو سمجھنا اس سے فائدہ اٹھانا اور آگاہی حاصل کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ انٹرنشپ کرنے والے تمام انٹرنیز کو پولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات، خدمات، قانونی معاملات، جدید ایپس اور ٹیکنالوجی کا طریقہ کار سمجھایا گیا ہے جسکو نوجوان نسل اپنی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرسکے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ یوتھ انٹرنشپ کرنے والے تمام طلباء طالبات کو پولیس کے مختلف امور, دفاتر، خدمت مرکز، تحفظ مرکز، میثاق مرکز، پولیس لائینز، سیف سٹی اور تھانہ جات کا وزٹ کرایا گیا اور بریفنگ بھی دی گئی جس سے نہ صرف پولیس کا مثبت امیج قائم ہوگا بلکہ پولیس عوام دوست جیسی مضبوط فضاء بھی قائم ہوگی

ڈی پی او نے مزید کہا کہ یہی وہ نوجوان نسل ہے جو پاکستان کا روشن مستقبل ہیں

Shares: