اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)12ربیع الاول کے تمام پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات مکمل
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑا کیپٹن (ر) منصور امان کے احکامات پر ضلع بھر میں 12 ربیع الاول کے تمام پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات مکمل۔ عیدمیلادالنبیﷺ کے 69 جلوس ، 7 محفل میلاد کے پروگرامز کی سیکیورٹی کے لیے 1400 سے زائد افسران واہلکاران و ویلنٹئیرز تعینات۔ پروگرامز کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرےنصب، واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر ز سے شرکاء کی تلاشی لی جائے گی ۔ تمام سرکل افیسرز کو سیکیورٹی پلان پر عمل درآمدکو یقنیی بنانے کے احکامات جاری ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ اور سیکیورٹی قائم رکھنے کے احکامات ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن (ر) منصور امان کے احکامات پر ضلع بھر میں 12 ربیع الاول عید میلادالنبیﷺ پر سیکیورٹی اقدامات مکمل کرکےحتمی سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے ۔ضلع بھرمیں12 ربیع الااول کے سلسلہ میں عیدمیلادالنبی کے 69 جلوس ، 7 محفل میلاد کے پروگرامز منعقدہوں گے جن کی سیکیورٹی کے لیے05 ڈی ایس پیز ، 07 انسپکٹرز 51 سب انسپکٹرز 95 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت 1400 افسران واہلکاران تعینات کیئے گئے ہیں۔ ضلع میں جلوس اور محفل میلادکی نگرانی ویڈیو ریکارڈنگ کےلیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے گئے ہیں ۔ 240 میٹل ڈیٹکٹرز کے ذریعے جلوس اور محفل میلاد میں داخل ہونے والے افراد کی تلاشی لی جائے گی۔ پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس ،ڈولفن فورس ، ردا فورس موٹرسائیکل اسکواڈ اور کوئیک ریسپانس فورس کی ٹیمیں بھی مسلسل فعال رہیں گی ۔

جلوسوں اور محافل میلادکے منتظمین کے تعاون سے 300 ولینٹرز بھی معاونت کے فرائض سر انجا م دیں گے ۔محفل میلاد کے پروگرامز میں شامل ہونے والےتمام افراد کو فیزیکل اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹراور واک تھرو گیٹ چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیاجائے گا۔ تمام جلوسوں کے روٹس کی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسپیشل برانچ کے ذریعہ سکریننگ اور سکیننگ کی جائےگی۔ روٹ پر آنے والی عمارتوں پر سنائیپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام ضلع میں پروگرامز کی برائے راست مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول رومز قائم کیئے گئے جنہیں ڈی پی او آفس میں قائم کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کیاگیا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہیں گے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے تمام سرکل آفیسرز کو احکامات جاری کیئے کہ جاری کردہ سیکورٹی پلان پر عمل درآمدیقنیی بنائیں۔

جلوسوں اور محفل میلاد کے پروگرامز کے گردونواح کے علاقہ جات میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کئے جائیں۔ تمام مکاتب فکر کے علماء،امن کمیٹی،تاجروں اور انتظامیہ کےباہمی تعاون سے امن کو برقرار رکھا جائے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کوہرصورت یقینی بنایا جائے۔ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں، ،چیک پوسٹوں اور انٹری پوائنٹس پر سخت سیکیورٹی اور چیکنگ کو جاری رکھا جائے ۔ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن (ر) منصور امان کے احکامات پر اہم مقامات ، مصروف شاہرات اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرتے ہوئےپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی

ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ساہیوال ڈاکٹر ارشاد الحق نے کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن تحصیل دیپالپور کا دورہ کیا۔ تحصیل اسٹیشن آمد پر ریسکیو سیفٹی آفیسر ندیم اصغر اور اسٹیشن کوآردینٹر محمد فاروق نے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے چاک و چوبند دستے نے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر کو سلامی پیش کی۔

ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے اسٹیشن، گاڑیوں کی صفائی ستھرائی اور سٹاف کا ٹرن آؤٹ کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو پرکھنے کیلئے سوالات اور عملی مظاہرے بھی کروائے۔ اسٹیشن پر سروس ایس او پیز کے مطابق آویزاں کی گئی مختلف پینا فلیکس کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ریسکیو رضاکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں اور رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام الناس میں بہترین ریسکیو سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، تما م ریسکیورز کو چاہیئے کہ اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں تاکہ ایمرجنسی کے دوچار افراد کی مدد کر سکیں، صفائی و ستھرائی کی عادت کو اپناکر بہت سے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جیسا کہ دین اسلام بھی سکھاتا ہے کہ ”صفائی نصف ایمان ہے”۔

ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے حالیہ سیلاب میں بہترین کارکردگی پر تحصیل انچارج ندیم اصغر اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہااور سرٹیفیکٹس بھی دیے۔ اس موقع پر انہوں نے کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن پر صفائی ستھرائی، ایمرجنسی گاڑیوں اور ان میں موجود آلات اور سٹاف ٹرن آؤٹ پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آئندہ بھی یہی پرفارمس اور تیاری کا لیول ہوا تو ڈویژن بھر میں بیسٹ تحصیل کےلیے دیپالپور کو نامدز کیا جائے گا۔

Shares: