اوکاڑہ : دیپالپور روڈ پر مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ,موٹر سائیکل سوار جاں بحق
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)دیپالپور روڈ پر مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، موٹر سائیکل سوار جانبحق، نعش ہسپتال منتقل۔
اوکاڑہ دیپالپور روڈ نزد باسط پیٹرول پمپ کے قریب مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہو گئی۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار کو ہیڈ انجری ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو سی پی آر کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال منتقل کیا۔ زخمی شخص جانبر نہ ہو سکا اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ جانبحق ہونے والے کی شخص کی شناخت محمد شاہد ولد محمد اسلم (55 سال تقریباً) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ریاض المسلمین اوکاڑہ کا رہائشی تھا۔