اوکاڑہ: ایک اورڈکیتی کی واردات،ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل رکشہ سواروں کو لوٹ لیا

اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ کی عوام عدم تحفظ کا شکار پولیس بےبس اوکاڑہ میں ڈاکوؤں کا راج تھانہ صدر کی حدود چورستہ 22 والا موڑ پر ڈکیتی کی واردات۔ تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل رکشہ سواروں کو لوٹ لیا: شرافت علی رفاقت علی اور رمضان موٹر سائیکل رکشاء نمبر 1857/ اوکے پر اوکاڑہ آ رہے تھے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا۔اوکاڑہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اوکاڑہ واردات کی اطلاع پر تھانہ صدر نے کاروائی کا آغاز کردیا
یاد رہے اس ڈکیتی سے قبل زرعی بینک کے MCO آصف علی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس؛رپورٹ کیمطابق زرعی ترقیاتی بینک شیر گڑھ میں مائیکرو کریڈٹ آفیسر(MCO) صبح8 بجے ڈیوٹی پررینالہ خورد سے شیر گڑھ آرہاتھا جب 30/1ALفارم کے قریب پہنچا تو3 کس نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر جان سے مارنے کی دھمکی دیکر مبلغ10900/ نقدی اور موبائل VIVO مالیتی35000 روپے لوٹ لئے اسی دوران سبزی وفروٹ منڈی جاتے ہوئے دیگر کئی راہگیروں کو بھی ڈاکوؤں نے بڑےاطمینان کیساتھ لوٹ مار کا نشانہ بنایا ایک راہگیر نے مزاحمت کی تو ایک نامعلوم ڈاکو نے اسے تھپڑ رسید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نہیں آسکتی کیونکہ ہم نے فیصل نوازجوئیہSHO سے کھری کی ہوئی ہے واضع رہے کہ جب سے فیصل جوئیہ سب انسپکٹر نے تھانہ شیر گڑھ کا چارج سنبھالا ہے کرائم ریٹ آسمانوں سے باتیں کررہا ہے جس سے مکینوں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے 3 رکنی اور6 رکنی ڈکیت گینگ کے سامنے شیر گڑھ پولیس مکمل بے بس نظر آرہی ہے آصف علی MCO،ZTB نے تھانہ شیر گڑھ میں اندراج مقدمہ کیلئے تحریری درخواست گزار دی ہے جس پر موقع ملاحظہ کے بعد پولیس مصروف کارروائی ہے۔
ایک اور واقعہ میں تھانہ گوگیرہ کی حدود شیخو شریف روڈ پر ڈکیتی کی واردات . دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار کو لوٹ لیا: عمر ولد ممتاز شیخو شریف سے گوگیرہ موٹر سائیکل پر آ رہا تھا ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا ۔ڈاکوؤں نے اسلحہ کےزور پر موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ، واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واردات کی اطلاع پر تھانہ گوگیرہ نے کارروائی کا آغاز کردیاہے-

Leave a reply