اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)بہادر نگرفارم سے گھاس اور ونڈا چوری کے 2 ملزمان کی ضمانت خارج
بہادر نگرفارم کی زرعی زمین سے سرکاری چارہ /ونڈاچوری کرنے والے ملزمان میں سے دو کی ضمانت مقامی عدالت سے خارج کردی گئی جبکہ دیگر دو ملزمان کی ضمانت پر سماعت آئندہ پیشی پر ہوگی
تفصیلات کے مطابق بہادر نگر فارم سے سرکاری چارہ /ونڈاچوری کرنے والے چار ملزمان محمد اشرف ،علی محمد،عرفان،شاہد وغیرہ کے خلاف بہادر نگر فارم انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی آر اندراج کروائی گئی ہیں جن میں سے ملزم محمد اشرف ،علی محمد پسران ذوالفقار کی ضمانت عدالت سے گزشتہ دنوں خارج کردی گئیں جبکہ دیگردو ملزمان کی ضمانت پر سماعت آئندہ تاریخ پیشی پر ہوگی ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر لائیوسٹاک بہادر نگر فارم ڈاکٹر مقصود اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہناتھاکہ سرکاری سامان اور املاک کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے جس کی ہر طرح سے حفاظت کویقینی بنایاگیاہے جملہ ملزمان کی یہاں ایک مرلہ بھی زرعی زمین نہ ہے اس کے باوجود ملزمان مذکورہ نے کئی کئی جانور پال رکھے ہیں جن کے لیے سرکاری چارہ /ونڈاچوری کیاجاتا ہے ،جن کے خلاف فارم انتظامیہ کی جانب سے مقدمات درج کروائے گئے ہیں جس بناپر ملزمان اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کرکے فارم بہادر نگر کے ملازمین اور افسران کے خلاف مختلف وقوعہ جات اور من گھڑت کہانیاں بناکر انہیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنارہے ہیں جس کے لیے بہادر نگر فارم انتظامیہ کے اعلی افسران کی ٹیم جلد مقامی اعلی افسران سے اس بابت رابطہ وقانونی کاروائی پر غور کررہی ہے ۔
Shares:








