اوکاڑہ: ڈاکو دکان لوٹ کر فرار، چوری میں ملوث ملازمہ اور ڈاکو گرفتار
اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)ڈاکو دکان لوٹ کر فرار، چوری میں ملوث ملازمہ اور ڈاکو گرفتار
اوکاڑہ میں لاری اڈا کے قریب آئل سٹور میں 3 مسلح ڈاکو داخل ہوئے اوراسلحہ کے زور پر دکاندار کو یرغمال بنا کر نقدی چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر تفتیش شروع کر دی۔
اوکاڑہ ہی میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک گھریلو ملازمہ کو حراست میں لے لیا گیا، ملزمہ کے قبضہ سے 85 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیاگیا ہے، پولیس نے ملزمہ کو پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری طرف حویلی لکھا کے نواحی گاؤں میں مبینہ پولیس مقابلہ ہواہے، اس مقابلے میں پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایک فرار ہو گیا،
گرفتار ڈاکو سے چھینی گئی موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا، فرار ڈاکو کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔