بصیرپوراینٹی کرپشن اوکاڑہ اور محکمہ ریوینیو کی بڑی کاروائی نہر اپر سہاگ کے ساتھ کروڑوں روپے کی قیمتی زمین واگذار کرا لی گئی.

0
58

اوکاڑہ(علی حسین) اینٹی کرپشن اوکاڑہ کی بڑی کارواٸی نہر اپر سہاگ کے ساتھ کروڑوں روپے کی قیمتی زمین واگذار کرا لی گئیرکن پورہ ۔گورو والی ۔موضع جنگل پھلاں تولی کے زمینداروں نے محکمہ انہار کی قیمتی زمین پر قبضہ کر رکھا تھا ۔30 ایکڑ ۔7 کنال اور 13 مرلہ زمین ناجاٸز قابضین سے واگذار کراٸی گٸی اس موقع پر اینٹی کرپشن اوکاڑہ کے اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر کے ساتھ محکمہ ریونیو و انہار کا عملہ اور مقامی پولیس بھی تھی۔ زمین پر ٹریکٹر چلا کر زمین کا قبضہ محکمہ انہار کے حوالے کر دیا گیا ۔زمین کی مالیت تقریباً 7کروڑ ۔73 لاکھ۔90 ہزار روپے ہے۔

Leave a reply