اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ہوشربا مہنگائی ،بچوں کی تعلیم تو دور کی بات ،عوام کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ہے – چوہدری امجد
تفصیک کے مطابق سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری امجد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ہے اور لوگ معاشی حالات کے پیش نظر اپنے بچوں کو تعلیم دلانے سے قاصر ہیں انہوں نے کہا حکومت خود ساختہ مہنگائی کے حوالہ سے مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے دکاندار حضرات اپنی من مانی کر رہے ہیں ،عوام کو صرف کاغذی ریٹ لسٹ دکھا کر بے وقوف بنانے کا عمل جاری ہے
چوہدری امجد نے کہا سرکاری سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل طور ناکام ہیں، دفتروں میں بیٹھ کر کاغذی کارروائی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے خودساختہ مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے غریب عوام کو مہنگائی کے حوالہ سے فائدہ پہنچانے کے لیے سرکاری مشینری کو بازاروں کا رخ کرنا چاہیے تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ مہنگائی کس قدر بے

Shares: