اوکاڑہ :سنٹر آف ایکسی لینس،مارشل آرٹس کے طالب علموں کا ریسکیو 1122کے سنٹرل اسٹیشن کا معلوماتی دورہ

اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) دی سنٹر آف ایکسی لینس (مارشل آرٹس) کے ماسٹرز اور طالبعلموں کا ریسکیو 1122کے سنٹرل اسٹیشن کا معلوماتی دورہ ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال ، ریسکیو سیفٹی آفیسر 1122میڈیم عائشہ نے ماسٹرز اور طلباء کا پر تپاک استقبال کیا ۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے معلوماتی دورہ کے دوران طلباء کو ریسکیو سنٹرل اسٹیشن کا تفصیلی معائنہ کروایا ۔ انہوں نے طلباء کو کنٹرول روم میں فون کال کے بعد کی جانے والی کارروائی سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔

چوہدری ظفر اقبال اور ان کی ٹیم نے بچوں کو ایمرجنسی کی صورت میں (سی پی آر) سانس کی بحالی کی تکنیک سے متعلق آگاہ کیا سنٹر آف ایکسی لینس کے بچوں نے سی پی آر (سانس کی بحالی ) کا عملی مظاہرہ بھی کیا جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بہترین عملی مظاہرہ کرنے پر ادارہ کے طلباء کی تحسین کی ۔

بعد ازاں ریسکیو 1122کے ماسٹرز ٹرینیرز نے طلباء کو ایمبولینس میں موجود آلات اور ان کے استعمال کے بارے میں بتایاعلاوہ ازیں آگ لگنے کی صورت میں فائر فائٹنگ کے طریقہ کار اور آگ بجھانے سے متعلق بھی طلباء کو آگاہ کیا گیا ،طلباء نے آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے سنٹر آف ایکسی لینس کے طلباء کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ معلوماتی دورہ میں ادارہ کے طالبعلموں نے جس انداز سے سی پی آر ،فائر فائٹنگ و دیگر معلومات حاصل کیں اور فوری طور پر اس کا بہترین عملی مظاہرہ کر کے دکھایا وہ لائق تحسین ہے

کم عمر طلباء میں اس طرح کی قابلیت کسی نعمت سے کم نہیں اور یقیناََ ادارہ کے ماسٹرز محمد وسیم طارق ،نعیم اختر ،محمد اکرم ،شیخ بلا ل شاباش کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معلوماتی دوروں سے نہ صرف بچوں کو آگاہی ملتی ہے بلکہ یہی وہ راستہ ہے جس سے بچے سیکھتے ہیں اپنے فیملی ممبرز اور عزیز و اقارب کو ان معلومات سے آگاہ کر سکتے ہیں اور یہی طرز عمل انسانی جان بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔

Leave a reply