مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان کی برطانیہ کو پہلگام واقعےکی تحقیقات میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد: پاکستان نے برطانیہ کو پہلگام واقعےکی...

کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی...

پاکستان میں ’ایکس‘ کی سروسز بحال

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز...

اوکاڑہ میں بھارتی جارحیت کے پیش نظر شہری دفاعی مشقوں کا کامیاب مظاہرہ

اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس احمد عثمان جاوید کی زیر نگرانی خالد شیر دل جمنیزیم اوکاڑہ میں بھارتی جنگی جارحیت کے خطرے کے پیش نظر شہری دفاعی مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ان مشقوں میں پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، بم ڈسپوزل، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

تربیتی مشق میں ہوائی حملے کی فرضی صورتحال پیدا کی گئی جس میں سول ڈیفنس اہلکاروں نے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے، آگ بجھانے اور بم کو ناکارہ بنانے جیسے اقدامات کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ ریسکیو 1122 نے جدید مشینری کی مدد سے فائر فائٹنگ اور ریسکیو آپریشنز انجام دیے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تمام حفاظتی اقدامات کے تحت آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا۔

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او راشد ہدایت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر اور دیگر افسران نے مشقوں کی نگرانی کی اور تمام محکموں کے فوری رسپانس اور پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون کے تناظر میں شہریوں کے تحفظ کے لیے سول اداروں کی بھرپور تیاری اور حب الوطنی کا جذبہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ملکی دفاع اور عوامی سلامتی کے لیے اسی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں