اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نو منتخب اوکاڑہ بارعہدیداران سے حلف لیا
تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف، ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان، ایم پی اے میاں یاور زمان ایم پی اے میاں محمد منیر، مسلم لیگی راہنما چوہدری منیب الحق،سابق ایم این اے راؤ محمد اجمل، صدر بار راؤ محمد اشرف ،سیکرٹری بار بدر ذوالقرنین سمیت بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے
اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بار کے نو منتخب عہدیداران صدر بار راؤ محمد اشرف ،جنرل سیکریٹری بدر ذوالقرنین اور دیگرکو مبارکباد دی
سپیکر پنجاب اسمبلی کا نو منتخب عہدیداران کی جانب سے بار ایسوسی ایشن اور وکلاء کے لیے مثبت انداز میں کام کرنے کی امید کا اظہار
ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران صدر بار راؤ محمد اشرف ، سیکریٹری بدر ذوالقرنین نے وکلاء کو درپیش مسائل کے حل اور جوڈیشل کمپلیکس کے لیے فنڈز بارے درخواست کی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ورکنگ کنڈیشنز کی بہتری کے لیے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان،بطور سپیکر 1 کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کو فنڈز کی فراہمی کے لیے پلان تیار کر کے بھجوانے کی ہدایت کی ،وکلا برادری کی بہتری کے لیے تمام وسائل برو ئے کار لائے جائیں گے۔
عدالتوں کی ورکنگ کے لیے بہتر ماحول خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ ورکنگ کنڈیشنز کی بہتری کے لیے وکلاء کو چیمبرز کی فراہمی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ اچھے ماحول سے عدالتوں کے کام میں بہتری آئے گی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈسٹرکٹ بار اوکاڑا میں علامہ اقبال بلاک برائے چیمبرز کا افتتاح بھی کیا،اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کو اوکاڑہ بار کی لائف ٹائم ممبر شپ بھی دی گئی
صدر بار راؤ محمد اشرف اور جنرل سیکرٹری بار بدر ذوالقرنین نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی