اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)عید الاضحیٰ،صفائی ستھرائی کو برقرار کھنا اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے – ڈپٹی کمشنر
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ عید الالضحی کے موقع پر شہروں اورقصبات میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو برقرار کھنا اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے اور اس سلسلہ میں تمام اقدامات مکمل کئے جائیں سرکاری اداروں کا باہمی ربط و رابطہ سے اقدامات کرنا نتیجہ خیز ثابت ہو گا شہروں سے آلائیشوں کو اٹھانے اور ان کو محفوظ انداز میں تلف کرنے کے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے ضلع کے تمام بلدیاتی ادارے اپنے اپنے علاقوں میں جو لوگ جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں ان کے گھروں میں بیگ فراہم کریں تاکہ جانوروں کی آلائیشیں اس میں ڈالی جا سکیں صفائی پر مامور کارکن تین شفٹوں میں کام کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الا لضحی کے موقع پر انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین، سسٹنٹ کمشنرز صاحبان، بلدیاتی اداروں کے چیف افسران،چیف آفیسر ضلع کونسل،سی ای او ہیلتھ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ شہروں کو صاف ستھرا رکھنے اور آلائیشیں اٹھانے اور تلف کرنے کے لئے تمام وسائل اور افرادی قوت کو استعمال کیا جائے تمام متعلقہ سرکاری افسر اور ملازمین عید کے دنوں میں چھٹی نہیں کریں گے اور پہلے سے چھٹی پر گئے ہوئے ملازمین کی چھٹی بھی منسوخ ہو گی انہوں نے ہدایت کی کہ عید گاہوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ مویشی منڈیوں اور جانوروں کے سیلز پوائنٹس کی موثر نگرانی کی جائے مویشی منڈیوں میں طے شدہ ایس او پیز پر عملد رآمد کرایا جائے محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ منڈی میں ہمہ وقت مو جود رہے اور جانوروں پر انسداد کا نگو سپرے کے ساتھ ساتھ قربانی کے لئے لائے گئے جانوروں کی صحت سے متعلق چیکنگ جا ری رکھے اجلاس کو ضلع کے تمام بلدیاتی اداروں کے چیف افسران،ریسکیو 1122 کے انچارج چوہدری ظفر اقبال نے اپنے اپنے محکموں کے عید کے موقع پر بنائے گئے ایکشن پلان سے متعلق بریفنگ دی۔

Shares: