مزید دیکھیں

مقبول

محکمہ داخلہ پنجاب نے "محفوظ پنجاب ایکٹ 2025” کا مسودہ تیار کر لیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے "محفوظ پنجاب ایکٹ 2025" کا...

میرپورخاص: شہید عظیم احمد طارق کی 32ویں برسی پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی

میرپورخاص(باغی ٹی وی، نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) شہید...

وزیر خارجہ کا قائم مقام افغان ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے قائم...

اوکاڑہ: بھارتی جارحیت کے خلاف ایپکا کی ریلی، پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار

اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے زیرِ اہتمام ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ ریلی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس سے شروع ہوئی اور ڈپٹی کمشنر آفس تک پہنچی، جہاں پہلے سے موجود شہریوں نے ریلی کا پرتپاک استقبال کیا اور اس میں شامل ہو گئے۔

ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم تھام رکھے تھے اور فضا "پاک فوج زندہ باد” اور "بھارت مردہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے جاری جارحیت صرف فوج کے خلاف نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ 25 کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے، اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ریلی کا مقصد نہ صرف دشمن کو واضح پیغام دینا تھا بلکہ اندرون ملک اتحاد، یکجہتی اور قومی شعور کو اجاگر کرنا بھی تھا۔ ایپکا کے رہنماؤں نے کہا کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے قوم متحد ہے، اور عوام فوج کی ہر قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں