اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ میں حکومت پنجاب کے کلین اینڈ گرین کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ان کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔میونسپل کارپوریشن کی غفلت کی وجہ سے شہرفلتھ ڈپومیں تبدیل ہونے لگا،
شہر کے پوش علاقے چراغ سندھو کالونی کے ناکارہ سیوریج سسٹم نے شہریوں کا جینا محال کردیا ،شہریوں کا کہناہے کہ اس بوسیدہ سیوریج سسٹم کو کوئی ٹھیک کرنے کو تیار نہیں ۔
میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور عوامی نمائندوں نے ہمیں حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے، شہریوں نے کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے چراغ سندھو کالونی کے سیوریج سسٹم کو ہنگامی بنیادوں پر حل کروانے کا مطالبہ کیاہے