اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) اوکاڑہ رب نواز نے سیلاب سے متاثرہ بچوں کی تعلیم کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے بوائز ہائی اسکول بنگلہ گوگیرہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں ایک ایجوکیشن کاؤنٹر قائم کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ سیلاب جیسی مشکل صورتحال میں بھی بچوں کی پڑھائی کا سلسلہ نہ رکے کیونکہ "پڑھے لکھے پنجاب” کا خواب تعلیم کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا۔ ایجوکیشن کاؤنٹر پر بچوں میں پڑھنے کے لیے کتابیں تقسیم کی گئیں تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
اس کے علاوہ بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے اور انہیں تفریح فراہم کرنے کے لیے کھلونے بھی تقسیم کیے گئے۔ کیمپ میں موجود بچوں نے اس اقدام پر بہت خوشی کا اظہار کیا جو نہ صرف ان کی تعلیمی ضروریات کو پورا کر رہا ہے بلکہ انہیں اس مشکل وقت میں خوشی کا احساس بھی دلا رہا ہے۔







