اوکاڑہ : اتائی ڈاکٹر کی ٹیکہ لگاتے فوٹیج بنانے پرکیمرہ چھین کر تشدد،جان سے مارنے کی دھمکیاں،مقدمہ درج

اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )اتائی ڈاکٹر کی ٹیکہ لگاتے فوٹیج بنانے پرکیمرہ چھین کر تشدد،جان سے مارنے کی دھمکیاں،مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق دیپالپور تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں صحافی کوانجکشن لگاتے اتائی ڈاکٹر کی فوٹیج بنانا مہنگا پڑ گیا کیمرہ چھین کر تشدد کیا پسٹل دیکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں لگائیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
حجرہ شاہ مقیم میں شیر گڑھ روڈ پر میڈیکل سٹور کامالک ڈاکٹر بن کر عوام الناس کو انجکشن لگا رہا تھاصحافی محمد عباس نے فوٹیج بنالی
صحافی کو میڈیکل سٹور پر ایکسپائیری اور نشہ آوور ادویات فروخت ہونے کی بھی اطلاعات تھیں فوٹیجز بنانے پراتائی ڈاکٹر فاروق نے اعجازاحمد وغیرہ کے ہمراہ صحافی کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اس کاکیمرہ چھین لیا کپڑے پھاڑ دیئے قتل کی دھمکیاں بھی لگائیں لوگوں نے بیچ بچاؤ کروا کر صحافی کی جان بخشی کرائی صحافی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے نوٹس لیکر کاروائی کا حکم دیا لولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نےمتاثرہ صحافی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی یے

Leave a reply