اوکاڑہ: صدرگوگیرہ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر تین افراد قتل

0
37

اوکاڑہ(علی حسین) دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے چچا بھتیجا موقع پر جاں بحق جبکہ جوابی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ دونوں گروپوں میں عرصہ دراز سے دشمنی چلی آ رہی ہے۔قتل ہونے والوں میں اعظم اور اس کا بھتیجا ندیم اور جوابی فائرنگ میں جاں بحق ہونیوالا شخص فخر حیات شامل ہیں۔ملزمان اکبر اور ان کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔گوگیرہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی حدود جکو والا کھوہ کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے کھیتوں میں کام کرنے والے چچا بھتیجا قتل ہو گئے۔ جبکہ زخمی ہونیوالوں میں فخر حیات ولد اکبر علی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ زخمی کو ہسپتال ریفر کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اعظم اور اس کا بھتیجا ندیم کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ اچانک ان کے مخالفین اکبر وغیرہ نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجہ میں اعظم اور اس کا بھتیجا ندیم قتل ہو گئے ملزمان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے پولیس کے مطابق اس سے قبل بھی مقتولین پارٹی کی فائرنگ سے اعظم گروپ کے افراد قتل ہو چکے ہیں ڈی پی او عمر سعید ملک نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گوگیرہ پولیس کو ہدایت کی فرار ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے پولیس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرتے ہوئے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

Leave a reply