اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول سے تعلق نیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئرلاہور 2023 کے پوزیشن ہولڈرز اور ضلعی سطح پر تمام سرکاری سکولوں کے امتحانات میں بہترین نمبرزحاصل کرنے والے طالب علموں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی گئی ۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن وزیر احمدآغا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ایجوکیشن راؤ غلام قادر ،ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن رانا عابد حسین، ڈی ای او سیکنڈری اندریاس بھٹی سمیت متعلقہ سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور بچوں کے والدین بھی موجود تھے،

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ طالب علموں کے مستقبل کی پلاننگ پر خصوصی توجہ دیں اور طالب علموں کو ان کی زندگی کے اہداف کے بارے میں بھی بتایا جائے اور اس سلسلہ میں ان میں خود اعتمادی بھی پیدا کی جائے تاکہ وہ مستقبل کے حوالے سے مختلف شعبوں میں اپنی دلی خواہش کے مطابق کچھ کرنے کے حوصلے کو پروان چڑھائیں ،

تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے پوزیشن ہولڈرز طالب علموں کو سرٹیفکیٹ دئیے اور محکمہ ایجوکیشن کے کیش انعامات سمیت اپنی جانب سے بھی انعامی رقم کے چیک دئیے اور طالب علموں کو محنت و لگن سے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے ان کا حوصلہ بھی بڑھایا ۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر کے پراجیکٹ کے ایوارڈ ونرز محمد رضوان جاوید اور نبیل اکرام کو امریکہ میں تعلیم کے حصو ل کے لئے سلیکشن پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Shares: