اوکاڑہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک ظفر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اچانک سیف سٹیز اتھارٹی اوکاڑہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ آر پی او ساہیوال محبوب رشید، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین اور ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت سمیت سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران ڈی پی او اوکاڑہ نے آئی جی پنجاب کو سیف سٹی کی ورکنگ اور مانیٹرنگ میکانزم پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مختلف مقامات کی نگرانی کے عمل کا جائزہ لیا اور عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے ورکنگ انوائرمنٹ اور سہولیات سے متعلق استفسار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ انسداد دہشت گردی، ہنگامی ردعمل، ٹریفک مینجمنٹ اور جرائم میں کمی کے لیے مؤثر ثابت ہوگا، جبکہ انویسٹی گیشن پولیس کو مقدمات کی جلد تحقیقات کے لیے ویڈیو شواہد میسر آئیں گے۔ ڈی پی او راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ سیف سٹی سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے عزائم ناکام بنانے میں مدد ملے گی۔

Shares: