اوکاڑہ:نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی-ڈپٹی کمشنر

اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ جناح سٹیڈیم اور فٹ بال گراؤنڈ کو سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تما م وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ کھیلوں کے میدان میں جدید سہولیات کی فراہمی سے نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کر کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کی جا سکتی ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر ، چیف آفیسر ضلع کونسل رانا نوید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ رضوان وارث،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے،

انہوں نے جناح سٹیڈیم میں جنریٹر، فلڈ لاءٹس، پویلین کی تزین و آرائش، لاءٹنگ، کیمروں اور واش رومز کی تعمیر کے لیے پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے فٹ بال گراؤنڈ میں کھلاڑیوں سے سہولیات کے سلسلہ میں تجاویز دریافت کیں اور گراؤنڈ میں شیڈ، نئے پولز، لاءٹنگ، پانی کے بندوبست ، جمنیزیم کی چھت کی مرمت، دیواروں پر ٹائلنگ اور پینٹ، سولر پینل، لاءٹنگ، ائر کنڈیشنڈ، پنکھے، ساؤنڈ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرے، واش رومز سمیت جدید سہولیات سے مزین کرنے کے لیے انتظامات کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان نے کہا کہ کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نوجوانوں کو سہولیات کی فراہمی انتہائی خوش آئند عمل ہے کھیلوں کے فروغ کے لیے جمنیزیم میں کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلہ میں اس کی تزین و آرائش اور سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں

Leave a reply