اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر زراعت کے شعبے سے منسلک کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں زراعت کے شعبے میں اربوں روپے کے پیکج بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے کسان تنظیموں اور کولڈ اسٹوریج کے نمائندگان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعجاز، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی، کولڈ اسٹوریج مالکان کے نمائندے چوہدری طاہر صدیق، کسان تنظیموں کے نمائندے غلام مصطفيٰ وٹو، ملک یاسین جھجھ، اور میاں علی حسن صدر پاکستان مسلم لیگ ن کسان ونگ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں کولڈ اسٹوریج مالکان اور کسان تنظیموں کے نمائندوں نے کولڈ اسٹوریج میں رکھی جانے والی اجناس کے نرخوں کے تعین کے لیے اپنی گذارشات پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کولڈ اسٹوریج میں اجناس کے رکھنے کے سلسلے میں نرخوں کے تعین کے لیے ایک طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ انہوں نے کولڈ اسٹوریج مالکان کو ہدایت کی کہ وہ جائز منافع کے لیے دیانتداری سے کام کریں اور کسانوں سے مقررہ نرخوں سے زائد رقم ہر گز وصول نہ کریں۔

ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام سے کسانوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور اجناس کے نرخوں میں شفافیت یقینی بنانے کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے زراعت کے شعبے میں بہتری آئے گی۔

Shares: