اوکاڑہ :زمین کا تنازع ،پنچایت سے واپسی پر میاں بیوی قتل

اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )زمین کا تنازع ،پنچایت سے واپسی پر میاں بیوی قتل
تفصیل کے مطابق زمین کا تنازع دو قیمتی جانیں نگل گیا پنچایت سے واپس آتے ہوئے مخالفین نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا ،دیپال پور کے نواحی گاؤں کوپر والا کھوہ میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا ،ممتاز اور کنیز فاطمہ پنچائیت کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے کہ مخالفین عدنان وغیرہ نے گھات لگا کر دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقعہ سے فرار ہو گئے
اطلاع پر پولیس اور کرائم سین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا
ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کا دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس مقامی پولیس کو ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا

Leave a reply