اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفراقبال)ڈپٹی کمشنر ایم اے جناح روڈ کی تعمیر کام کا جائزہ لینے کیلئے موقع پرپہنچ گئے

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف عوامی سہولت کے پیش نظر ورلڈ بنک کے تعاون سے پنجاب سیٹیز پروگرام کے تحت ایم اے جناح روڈ کی تعمیر کے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہوگئے،

اس مقصد کے حصول کے لیے وہ تعمیری کاموں کا جائزہ لینے ایم اے جناح روڈ پہنچ گئے، انہوں نے روڈ کی تزین و آرائش اور پلانٹیشن کے لیے حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنے پر زور دیا،

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے آپریشن کلین اپ کے تحت دوکانوں کو محدود کرنے بارے بھی متعلقہ اداروں کے افسران کو احکامات جاری کر دیے، انہوں نے منصوبے کی پائیداری کی جانچ کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا بھی عندیہ دے دیا

انہوں نے کہا کہ ایم اے جناح روڈ کی تعمیر میں بہترین مٹیریل استعمال کیا جائے اور مٹیریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

Shares: