اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)فائرنگ سے شہری کے جانبحق ہونے کے واقعہ پرڈی پی او کا نوٹس،خود موقع پر پہنچ گئے،جاں بحق شہری کے لواحقین سے ملاقات کی۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر دیپالپور کی حدود ٹاہلی موڑ کے قریب علی الصبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ دو نامعلوم ملزمان نے مرغیوں والی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ندیم نامی ڈرائیور زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔ نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے
مقامی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منصور امان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا انہوں نے جانبحق شہری کے لواحقین سے ملاقات کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے ڈی ایس پی سی آئی اے مہر یوسف اور ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور کو ہدایت کی کہ نا معلوم ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے۔
Shares: