اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )ایسے افراد خراج تحسین کے مستحق ہیں , جنہوں نے اپنی سروس میں خیر تقسیم کی- سیف اللہ وڑائچ
تفصیل کے مطابق ایسے افراد خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ جنہوں نے اپنی سروس میں خیر تقسیم کرتے ہوئے دکھی انسانیت کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں ۔ ایسے افسران محکمہ کے لئے ماتھے کا جھومر تصور ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار سیف اللہ وڑائچ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اوکاڑہ نے شمیم اختر نرسنگ سپرنٹینڈنٹ کے اعزاز میں انکی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال شبیر احمد چشتی ، کوآرڈینیٹر چوہدری عبد الشکور ، ھیڈ نرس میڈم سلمی ، سٹاف نرسز ، ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف کی کیثر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال اوکاڑہ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ میڈم شمیم اختر نے 1985 میں سٹاف نرس کی حیثیت سے ساہیوال سے ملازمت کا آغاز کیا ۔ بعد ازاں 1991 میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال اوکاڑہ ٹرانسفر ہو اھیں ۔ 2012 میں ہیڈ نرس جبکہ 2020 میں نرسنگ سپرنٹینڈنٹ کی ذمہ داری سنبھالی ۔ مزید بتایا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے انکو یہ اعزاز بخشا کہ انکی چار بیٹیاں ہیں۔ جن میں تین ڈاکٹرز ہیں ۔ جبکہ ایک بیٹی نے ایم بی اے کیا ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے انکو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تالیوں کی گونج میں انہیں رخصت کیا

Shares: