اوکاڑہ: ریوینیو افسران سرکاری واجبات کی وصولی کو اولین ترجیح بنائیں، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگارملک ظفر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو محمد ابراہیم ارباب نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی ریوینیو افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ناقابل قبول ہوگی۔ انہوں نے ریوینیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں حکومتی ہدایات کے مطابق واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں۔

یہ بات انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اوکاڑہ سورٹھ مبشر، رینالہ خورد ضیاءاللّٰہ چودھری، اور دیگر تحصیلداران سمیت تمام ریوینیو افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مالیہ، آبیانہ، سٹمپ ڈیوٹی، زرعی انتقالات اور دیگر محصولات کی وصولی کا جائزہ لیا گیا۔

محمد ابراہیم ارباب نے ریوینیو افسران پر زور دیا کہ وہ طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے محنت اور لگن سے کام کریں اور بورڈ آف ریونیو کی ہدایات پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Leave a reply