اوکاڑہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر طیب کے ہمراہ سرور چوک میں واقع ضلع کونسل کی دکانوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ضلع کونسل کے افسران نے دکانوں کی نیلامی کے عمل اور نا دہندگان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ضلع کونسل کی جو سرکاری دکانیں نیلام ہونے سے رہ گئی ہیں، ان کی نیلامی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور یہ بات یقینی بنائی جائے کہ دکانوں کی نیلامی مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کونسل کی سرکاری دکانوں کے نا دہندگان اپنے بقایا جات فوری طور پر ادا کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Shares: