اوکاڑہ: پیٹرولنگ پولیس نےلاپتہ ہونے والے 6 سالہ بچے کو والدین سے ملا دیا

اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ پیٹرولنگ پولیس نےلاپتہ ہونے والے 6 سالہ بچے کو والدین سے ملا دیا۔بچہ اپنی نانی کے گھر چھٹیاں گزارنےگیا تھا اور راستہ بھٹک کر دور نکل گیا۔

پیٹرولنگ پولیس ترجمان کے مطابق قلعہ سوندا سنگھ چیک پوسٹ کی پیٹرولنگ پولیس کی ٹیم اے۔ایس۔آئی جاوید اقبال کی سربراہی میں معمول کی علاقہ گشت پر مامور تھی کہ سہتی قبرستان کے قریب روڈ کنارے پر ایک بےیارومددگار روتے ہوے 6 سالہ معصوم بچے جس کی شناخت عثمان غنی کے نام سے ہوئی کو اپنی محفوظ تحویل میں لیا۔

پیٹرولنگ پولیس کیجانب سے بچے کے والدین کی تلاش کا عمل شروع کردیاگیا مختلف دیہاتوں کی مساجد میں اعلانات کروانے کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا و دیگر جدید تمام ذرائع کوبروئے کار لاتے ہوئےآخر کار پیٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے بچے کا گھر تلاش کر لیا اور معززین علاقہ کی موجودگی میں بچے کو اس کی والدہ رضیہ بی بی اور حقیقی چچا کے حوالے کر دیا

بچے کی والدہ نے بتایا کہ بچہ اس کے ہمراہ نانی کے گھر واقع حجرہ چوک آیا ہوا تھا جہاں وہ گھر سے باہر نکلا اور راستہ بھول جانے کی وجہ سےلاپتہ ہوگیا جس کوہم کئی گھنٹوں سے تلاش کر رہے ہیں بچے کی والدہ اور علاقہ مکینوں کی طرف سے پیٹرولنگ پولیس کے اس عظیم انسانیت دوست اقدام کی بروقت سر انجام دہی پر اظہار تشکر اور ڈھیروں دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

Comments are closed.